سلمان بٹ‘ محمد آصف اعتراف جرم کرکے حقائق سے آگاہ کریں : آئی سی سی

Apr 24, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ اور سپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ با¶لر محمد آصف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جرم کا اعتراف کرتے ہوئے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو اصل حقائق سے آگاہ کر کے اصلاح کریں۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے۔ کھلاڑیوں پر تین مختلف فورم میں اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ انہوں نے غلطی کی ہے۔سلمان بٹ اور محمد آصف کو اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے پاکستانی شائقین کرکٹ سے معافی مانگنی چاہئے۔ 

مزیدخبریں