قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ، پچ ای سی نے سندھ کو ہرا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 11 ویں قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ شروع ہو گئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن تھے۔پہلا میچ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایچ ای سی ٹیم نے 2 کے مقابلے 17 سکور سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عائشہ قاضی ‘مریم شفیق ‘رابعہ بسری، عالیہ ریاض، زینب، مہوش، مدیحہ اور صائمہ‘ ارم نے سکور بنایا۔ سندھ کی جانب سے عروج اور طوبہ نے ایک ایک سکور کیا۔ آج خیبر پی کے اور پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...