چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے رینٹل پاور عملدرآمد کیس کی سماعت کی ،،،،پراسیکیوٹرجنرل نیب نے 12 کیسز کی رپورٹ جمع کرادی ،،،رپورٹ کیمطابق نیب افسر نے ایک کیس کی تحقیقات کیلئے مزید 6 ماہ کا وقت مانگا ہے ،،،جس پر چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی 6 ماہ کی مہلت مانگی جارہی ہے،،سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ چیرمین نیب سے ہدایت لےکربتائیں کیاملوث افرادکےخلاف چالان پیش کیےگئےاور ان کے خلاف قانون کے مطابق کیا کارروائی کی گئی۔