لاہور کےعلاقے گوالمنڈی کے چارسالہ علی کو میواسپتال میں داخل کرایا گیاتھا،،، جو آج صبح دم توڑ گیا،،جب کہ ایک سالہ فیضان بھی موذی مرض کاشکار ہو کردم توڑ گیا،،،اسپتال ذرائع کے مطابق میواسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران چونتیس بچے لائے گئےتھے،،،جن میں پانچ بچوں کو اسپتال میں داخل جب کہ اٹھائیس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا،،،پنجاب بھر میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد چھپن ہوگئی ہے۔ دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب نے انتیس اپریل سے لاہور میں انسداد خسرہ مہم شروع کرنےکااعلان کیا ہے ،،،اس دوران تیس لاکھ بچوں سےخسرہ سےبچاؤ کی ویکسین پلائی جائےگی.