پشاور (آئی این پی )خیبر پی کے اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے الزام عائد کیا ہے کہ اسمبلی میں کچھ خواتین اسلحہ لیکر آتی ہیں، کارروائی کی جائے۔ بدھ کو اسمبلی کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ انہیں اسمبلی کے سکیورٹی حکام کی جانب سے خط ملا ہے کہ بعض خواتین ارکان اجلاس کے دوران اسلحہ لیکر آتی ہیں اور پرس کی تلاشی نہیں دیتیں۔ ان خواتین ارکان کیخلاف ایکشن لینا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے بھی سردار بابک حسین کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرس کی تلاشی نہ دینے سے ایوان کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ تلاشنی نہ دینے والی ارکان کی تلاشی ہونی چاہئے۔