سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید نے برطرفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

Apr 24, 2014

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ چوہدری رشید نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کا مقدمہ عدالت میں ہونے کے باوجود انہیں برطرف کیا گیا، انکی برطرفی غیر قانونی ہے، برطرفی  پر انکا کوئی موقف  نہیں سنا گیا اسلئے انکی برطرفی کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کیاجائے اور انہیں عہدے پر بحال کیا جائے۔

مزیدخبریں