کراچی (ایجنسیاں) سندھ ہائی کورٹ نے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہ نواز طارق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے موقف اختیار کیا کہ انہیں اس کیس سے متعلق نوٹس ایک روز قبل ہی ملا جس کے باعث وہ تیاری نہ کر سکے، عدالت انہیں اس کیس پر دلائل دینے کے لئے پندرہ روز کی مہلت دے تاہم پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے پندرہ روز کی مہلت کی مخالفت کی گئی، سماعت کے دوران کچھ ہی دیر بعد عدالت اور مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کا پندرہ روز بعد دوبارہ سماعت پر اتفاق رائے ہو گیا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے 7مئی تک سماعت ملتوی کر دی۔ سات مئی کو آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کے خلاف دلائل دیں گے۔
ابھی وفاق کی تیاری نہیں ہو سکی: اٹارنی جنرل‘ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت7 مئی تک ملتوی
Apr 24, 2014