فیصل آباد، بوریوالا اور جھنگ میں ایک خاتون، 3 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد بورے والا + جھنگ+ تتلے عالی (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) فیصل آباد، ساہوکا، بورے والا اور جھنگ میں   ایک خاتون اور 3 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ تتلے عالی میں کمسن طالب علم سے زیادتی کی کوشش، لوگوں نے  درگت کے بعد ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ فیصل آباد غلام محمدآباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی کی خاتون (س) اکیلی گھریلو کام کاج میں مصروف تھی ملزم قیصر زبردستی گھر میں داخل ہوگیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناکر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی کے محمد شفیع کی 14سالہ بیٹی (الف) کو ملزمان اقبال وغیرہ 4 افراد نے زبردستی گھر سے اغواء کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بورے والا کے نواحی گائوں 483 ای بی کا غریب کسان علی احمد بھٹی گذشتہ روز اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے سُسر کی تیمار داری کے لئے اقبال نگر گیا ہوا تھا کہ اُنکی عدم موجودگی میں اُسی گائوں کے دو بااثر زمینداروں کے بیٹے حسن علی جٹ اور محمد ابرار جٹ زبردستی اُنکے گھر آگئے اور گھر میں موجود اُنکی غیر شادی شدہ بیٹی (ع)کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نیم بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اس واقعہ کی تحریری درخواست پر تھانہ فتح شاہ پولیس نے(ع) کا میڈیکل کروانے کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔  علاوہ ازیں تتلے عالی میں کمسن  طالب علم سے زیادتی کی کوشش، چیخ و پکار اور لوگوں کے اکٹھا ہونے  پر اوباش ملزمان کی درگت بناکر حوالہ پولیس کر دیا۔ نواحی گاؤں دھیڑورکاں  کے سیف اللہ  کا 9 سالہ بیٹا کاشف  علی گذشتہ روز دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے قریبی مسجد میں گیا کہ  راستہ میں کھڑے   نوجوان شرافت علی اور شفاقت اسے زبردستی  منہ پر کپڑا  ڈال کرویرانے میں لے گیا جہاں جنسی تشدد کے دوران متاثرہ کمسن کی چیخ وپکار  پر لوگوں کے اکٹھا ہونے  پر اوباشوں کو پکڑ کردرگت بنائی۔ پولیس کے حوالے کر دیا اور ملزمان  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ رانا کالونی جھنگ صدر میں واجد علی نے جواں سالہ لڑکی (ع۔ب) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔واجد علی کا ایک ساتھی محمد اخلاق وہاں پہرہ دیتا رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...