کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر ایس ایس پی رائو انور عدالت میں پیش ہو گئے۔ ایس ایس پی رائو انور کی غیر مشروط معافی قبول کر لی گئی۔ ایس ایس پی نے عدالت کو بتایا کہ راستے میں تھا اس لئے دیر ہو گئی عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ عدلیہ کا احترام نہیں کریں گے تو کارروائی ہوگی۔