کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما ممتاز علی بھٹو سے سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اپنے دور میں مختلف بھٹو اور ان کے صاحبزادے امیربخش بھٹو کے خلاف مقدمات درج کرنے پر معذرت کی جو کہ ممتاز بھٹو نے قبول کرکے انہیں معاف کردیا۔ ٹیلیفون پر ہونے والی اس بات چیت کے موقع پر انور گجر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان جلد ہی ملاقات متوقع ہے جس کے بعد دونوں رہنما سندھ کے حقوق کے لئے مل کر جدوجہد کریں گے۔ ممتاز بھٹو نے ذوالفقار مرزا کو مشورہ دیا کہ جب تک مرتضیٰ بھٹو کے قاتل زندہ ہیں وہ احتیاط کریں کیوں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ ذوالفقار مرزا نے ممتاز بھٹو کو بتایا کہ پیپلزپارٹی نے آپ کو قتل کرانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن میں آپ کو پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے اور ڈٹ جانے پر سلام پیش کرتا ہوں۔
ذوالفقار مرزا کا ممتاز بھٹو سے رابطہ امیربخش بھٹو پر مقدمہ بنانے کی معذرت
Apr 24, 2015