این اے 125: تحریک انصاف کے امیدوار کے وکیل سے ٹربیونل نے مزید دلائل طلب کر لئے

لاہور (وقائع نگار خصوصی)  الیکشن ٹربیونل  نے لاہور کے حلقہ این اے 125  میں مبینہ انتخابی  دھاندلی  کیس میں تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد خان کے وکلاء کو مزید دلائل  کے لئے طلب کر لیا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی  نے سماعت کی۔ تحریک انصاف  کے ناکام امیدوار  کے وکیل  نے حتمی دلائل  دیتے ہوئے کہا کہ حلقے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی اور خواجہ سعد رفیق دھاندلی  کے ذریعے انتخابات  جیتے۔ انگوٹھوں   کے نشانات  کے ذریعے  ووٹوں کی مکمل تصدیق  کرائی جاتی تو دھاندلی  کے تمام ثبوت منظر عام پر آ سکتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...