لاہور (وقائع نگار خصوصی) الیکشن ٹربیونل نے لاہور کے حلقہ این اے 125 میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیس میں تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد خان کے وکلاء کو مزید دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی نے سماعت کی۔ تحریک انصاف کے ناکام امیدوار کے وکیل نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حلقے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی اور خواجہ سعد رفیق دھاندلی کے ذریعے انتخابات جیتے۔ انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے ووٹوں کی مکمل تصدیق کرائی جاتی تو دھاندلی کے تمام ثبوت منظر عام پر آ سکتے تھے۔
این اے 125: تحریک انصاف کے امیدوار کے وکیل سے ٹربیونل نے مزید دلائل طلب کر لئے
Apr 24, 2015