راولپنڈی (آئی این پی) سول جج کے بیٹے کے اغواء کے کیس میں ابتدائی چالان پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے چالان بارے معلوم کیا، جس پر بتایا گیا کہ چالان تاحال پیش نہ کیا جا سکا جس پر فاضل جج نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر چالان پیش کیا جائے جس کے ساتھ ہی سماعت 4مئی تک ملتوی کردی گئی۔