اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق این قریشی نے توہین عدالت کی چار درخواستوں پر مختلف وزارتوں اور محکموں کے سربراہوں کو طلب کر لیا ہے۔ مختلف درخواست گزاروں نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیکرٹری ہیلتھ محمد ایوب شیخ، سیکرٹری موسمیاتی تغیر عارف احمد خان، ڈی جی نیشنل کمشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر اللہ بخش ملک اور سابق چیف کمشنر اسلام آباد طارق پیرزادہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: توہین عدالت کی 4 درخواستوں پر وزارتوں، محکموں کے سربراہوں سے جواب طلب
Apr 24, 2015