اسلام آباد (صباح نیوز) انتخابی اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس آج (جمعہ کو) طلب کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلیفون پر ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کر نے کے بارے میں رابطے کر کے آگاہ کیا گیا ہے اس خبر رساں ادارے کے مطابق تحریک انصاف کے تینوں اراکین نو ماہ کی طویل ناراضگی کے بعد شریک ہوں گے اس عرصہ میں یہ اجلاس میں غیر حاضر رہے اجلاس اسحاق ڈار کی صدارت میں پارلیمینٹ ہائوس میں ہوگا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حاضر ہونے پر کمیٹی میں پی ٹی آئی کے اراکین ڈاکٹر شیریں مزاری ، شفقت محمود اور ڈاکٹر عارف علوی اجلاس میں شریک ہونگے ۔