افغانستان میں حملے‘ بم دھماکے: 9 سکیورٹی اہلکاروں‘ ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 39 ہلاک

 کابل(آن لائن+ اے ایف پی + نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں حملوں ، بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات  میں  9سرحدی محافظوں   اور ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت  39   ہلاک جبکہ  درجنوں زخمی ہوگئے ۔  افغان  صوبہ بدغیس کے ترجمان میر وائس  میرزا کوال نے صحافیوں  کو بتایا کہ طالبان نے ضلع  بالامر غاب میں ایک  چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 سرحدی  محافظ ہلاک ہوگئے   ۔ فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپ  میں4 طالبان بھی  مارے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ طالبان نے یہ حملہ  ایسے وقت میں کیا ہے  جب انہوں نے حال ہی میں  بہار حملوں کے سلسلے میں عسکری مہم ’’عزم‘‘ کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ۔ دریں اثناء  افغان وزارت دفاع کے ترجمان  جنرل ظہیر اعظمی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ مختلف صوبوں  میں  شدت پسندوں کیخلاف کارروائی میں 20 طالبان ہلاک ہوگئے  جبکہ16  بموں کو ناکارہ بنایا گیا ہے  طالبان کی فائرنگ سے 3فوجی زخمی بھی ہوئے ۔صوبہ نمروز میں سٹرک کنارے نصب بم پھٹنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد مارے گئے ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا خاندان گاڑی پر جا رہا تھا ضلع خاش روڈ میں بم سے ٹکرا گئی ، 2 مرد ، ایک خاتون اور 4 بچے جاں بحق ، دوسرے خاندان کا زخمی فرد ہسپتال میں چل بسا۔ ادھر نیٹو کے ترجمان کرسٹو فربلیچر نے ایک بیان میں کہا چند روز قبل داعش کی جانب سے دھماکے میں 33 افراد کی ہلاکت کا دعوی درست نہیں کیونکہ اس تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...