واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) افغانستان اور عراق میں امریکی فوجی مشنز کی قیادت کرنے والے امریکی ریٹائرڈ فور سٹار جرنیل ڈیوڈ پیٹریاس نے وفاقی عدالت میں اپنی سوانح عمری لکھنے والی اپنی محبوبہ پاؤلا پراڈول کو خفیہ انفارمیشن دینے کے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ عدالت نے انہیں 2 سال پروبیشن اور ایک لاکھ ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ انہیں جیل نہیں جانا پڑے گا مگر یہ جرمانہ 60 ہزار ڈالر زیادہ ہے۔ امریکی مجسٹریٹ جج ڈیوڈ کیسلر نے انہیں مجرم ٹھہرایا ہے۔
ڈیوڈ پیٹریاس کا خفیہ معلومات محبوبہ کو دینے کا اعتراف، 2 سال پروبیشن، ایک لاکھ ڈالر جرمانہ کی سزا
Apr 24, 2015