بہاولنگر+کھچی والا (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) پانچ سالہ معصوم بچی سے زیادتی کر کے قتل کر نے والا درندہ صفت ملزم پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا، تفصیلات کے مطابق چک 253/HR کے رہائشی محمد امین کی پانچ سالہ معصوم بچی (الف) بی بی کو نامعلوم ملزمان نے گھر سے اغوا کر کے جنگل میں لے جا کر زیادتی کرنے کے بعد حالت غیر ہونے پر پسٹل کا فائر کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے جب ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزم منیب نے پولیس گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں منیب موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ملزم چوری، ڈکیتی، راہزنی جیسے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل، ایک عدد رپیٹر اور بھاری مقدار میں کارتوس بھی بر آمد کر لئے گئے۔
بہاولنگر: کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
Apr 24, 2015