چیئرمین نادرا نےعمران خان کی درخواست پر ڈی جی نادرا مظفر علی کو ان کے عہدے سے ہٹانے سے انکار

 چیئرمین نادرا نےعمران خان کے خط کا جواب دے دیا جس میں انہوں نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر ڈی جی نادرا مظفر علی کو ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔ خط کے جواب میں چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ محض غیرمصدقہ اطلاعات پر ڈی جی نادرا کے خلاف ایکشن نہیں لے سکتے،چیئرمین نادرا نے عمران خان سے ڈی جی نادرا کے خلاف ثبوت مانگ لئے، ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے کارروائی کرنا انصاف کے تقاضوں کے منافی اقدام ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن