ماسکو ریمورٹ کنٹرول کھلونوں کی منفرد ریس12 ممالک کی شرکت

Apr 24, 2016

دنیا بھر میں تیز رفتارگاڑیوں کے درمیان کئی مقابلے آپ نے دیکھے ہونگے لیکن ماسکو میں کھلونا گاڑیوں اور بحری جہازوں کی منفرد ریس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مقابلے میں شامل افراد نے اپنی ریمورٹ کنٹرول گاڑیوں کی مدد سے منفرد ریس ٹریک پر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا دلچسپ مقابلے شروع کیا اور ریس جیتنے کی بھرپور کوشش کی۔ اس انوکھے ایونٹ میں کل 12 ممالک سے 75 ٹیموں نے شرکت کی جس میں 16 سال سے لے کر 60 سال تک کے افراد شامل تھے۔ ان افراد نے اپنے تیار کردہ شاہکاروں کی بدولت نہ صفر ریسنگ ٹریک پر رکاوٹیں کراس کیں بلکہ شیپس کی مدد سے پانی کو بھی پار کرتے ہوئے مختلف را¶نڈز لگائے اور ریس لگائی۔ گزشتہ روز شروع ہونیوالے ان انکوکے مقابلے میں مختلف ٹیموں ان ریموٹ کنرول کھلونا گاڑیوں کے ذریعے ریمپ اور ڈھلوانوں پر مہارت کا مظاہرہ پیش کیا جو 17 اپریل تک جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں