گلدشت کالونی: آتشزدگی کے باعث 6 ماہ کی بچی زندہ جل گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر) چوکی گلدشت کالونی کے علاقہ میں آتشزدگی کے باعث 6 ماہ کی بچی جھلسنے کے باعث دم توڑ گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ چوکی گلدشت ٹاؤن کے علاقہ بہار شاہ روڈ الفیصل ٹاؤن ڈی بلاک کے رہائشی ریاض کی 6 ماہ کی بیٹی گھر میں تھی، بچی کی والدہ نیچے والی منزل پر گئی، اسی دوران لائٹ آنے پر پنکھے میں شارٹ سرکٹ ہوا جس پر آگ لگ گئی اور ننھی مہوش بھی جھلس گئی جسے فوری پہلے سروسز اور پھر میوہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...