چیف جسٹس کی زیرسربراہی کمشن سندھ کرپشن کی تحقیقات کرے:گرینڈ الائنس

Apr 24, 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کی اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل گرینڈ الائنس کا اجلاس ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گرینڈ الائنس نے کراچی اور حیدر آباد میں ورکرز کنونشن بلانے کا اعلان کردیا ہے۔ ورکرز کنونشن میں گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے کارکن شامل ہوں گے۔ گرینڈ الائنس نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمشن سندھ میں آپریشن کی تحقیقات کرے نیب کو سندھ میں مکمل اختیار دیا جائے۔سندھ الائنس نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے مثال قائم کردی ہے۔ آصف زرداری بھی اپنی صفوں سے بدعنوانوں کو نکالیں۔ ایاز لطیف پلیجو کے مطابق 22 مئی کو حیدر آباد اور 5 جون کو کراچی میں ورکرز کنونشن ہوگا۔ الائنس کو ضلعی سطح پر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناقص پالیسیوں اور تربیت نہ ہونے کے باعث پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ خورشید شاہ نے کہا تھا کہ آرمی چیف نے اپنے گھر سے صفائی شروع کردی۔ خورشید شاہ بھی پی پی پی کے کرپٹ حکمرانوں کو باہر کریں۔ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ کے جائز حقوق نہیں دئیے گئے۔

مزیدخبریں