کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ میں شدید گرمی کے باعث لاڑکانہ میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک جا پہنچا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری رہا۔ گرمی کے باعث ایک شخص جاںبحق ہو گیا۔ لوگوں نے پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھا دیا۔ کراچی میں شدید گرمی کے باعث بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو نے گزری میں ہیٹ سٹروک سنٹر کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو بھی ساتھ تھے۔ بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹونے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی اور ہیٹ سٹروک سے متعلق معلومات حاصل کیں۔