لاہور (پ ر) جمعیت علماء و اہلسنت پاکستان کے قائد علامہ حسین احمد اعوان نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ پاکستان کو جدید اسلامی ریاست دیکھنا چاہتے تھے۔ مگر انہوں نے جو اسلامی سلطنت کا خواب دیکھا تھا وہ اقبال کے شاہین اسے ضرور پورا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ حسینیہ ترتیل القرآن قائداعظمؒ ٹائون میں فکر اقبال کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے حبیب الرحمٰن ،مولانا محمد اقبال جہلمی، حکیم عبدالرحمٰن ، علامہ ذوالفقار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اقبال کے شاہین ان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر کرینگے: علامہ حسین احمد اعوان
Apr 24, 2016