اسلام آباد (آن لائن) آزاد کشمیر پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے اتحاد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اتحاد نئی شرائط کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ماضی کی طرح مسلم لیگ (ن) سے آئندہ الیکشن میں اتحادی بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا ،پارٹی کے صدر خالد ابراہیم نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میںآزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال ،امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم سمیت مسلم لیگ(ن) کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) سے نئی شرائط کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے ،ذرائع کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پہلے ہی پیپلز پارٹی کشمیر کو الیکشن میں اتحادی بننے کی پیشکش کر چکی ہے اور الیکشن میں بھرپور کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کو عہدہ صدارت دینے کی بھی حامی بھری ہے۔