طبیعت بہتر ہے، مکمل صحتیاب نہیں ہوا، امریکہ جانے کا فیصلہ آئندہ ہفتے کروں گا: مشرف

دبئی/ اسلام آباد (صباح نیوز+ این این آئی) سابق صدر پرویز مشرف نے پارٹی عہدے داروں کے ساتھ دوبئی میں اے پی ایم ایل کے دفتر کا دورہ کیا اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرف نے اے پی ایم ایل یو اے ای کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ سابق صدر نے کہا کہ طبعیت کچھ بہتر ہوئی ہے، مکمل صحت یاب نہیں ہوا، ڈاکٹروں نے انہیں امریکہ جانے کا مشورہ دیا ہے، امریکہ جانے سے متعلق آئندہ ہفتے تک فیصلہ کروں گا۔ دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ مشرف کا 2009ء تک بیرون ملک نہ تو کوئی بینک اکائونٹ تھا اور نہ ہی جائیداد تھی۔ 2009 میں جب پرویز مشرف لندن گئے تو وہاں اپنے ایک دوست کے ہاں قیام کیا۔ بعدازاں ان کے مشرق وسطیٰ میں موجود دوستوں نے ان کی مالی معاونت کی جس سے انہوں نے لندن اور دوبئی میں فلیٹ خریدا۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کی باہر کے کسی ملک میں نہ تو کوئی آف شور کمپنی ہے اور نہ ہی آف شور اکائونٹس ہیں اگر کسی کو ایسی چیز ملے تو وہ ہم اس کے نام کروادیں گے۔ اخبارات میں جو بیرون ملک بینک اکائونٹس ان کے نام سے منسوب کئے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں اور ان سے جنرل (ر) پرویز مشرف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مشرف من گھڑت الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...