ترکی سرحدی حدودکی خلاف ورزی کررہا ہے،یونانی وزیراعظم کا الزام

ایتھنز ( این این آئی)یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس نے الزام عائدکیا ہے کہ ترکی کی جانب سے نئے نئے مطالبات بحیرہ ایجئین میں غیر قانونی مہاجرین کی آمدروکنے کے لئے نیٹو بحری مشن کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بحیرہ ایجیئن میں جرائم پیشہ گروہوں کی سرکوبی کے لیے نیٹو کو ہر علاقے تک رسائی دی جانی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا ترکی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن