رابطہ کمیٹی کے سابق رکن سیف یار ، عطا اللہ کرد اور عبید اللہ بلیدی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

Apr 24, 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق رکن سیف یار خان، عطا اللہ کرد اور عبید اللہ بلیدی مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ سیف یار خان قید میں رہے اور مشکلیں برداشت کیں۔ سیف یار خان کو پاک سرزمین پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ آج پارٹی کی تشکیل کو ایک ماہ ہوگیا، اللہ کے شکر کے سوا کچھ نہیں کہوں گا، پاکستان کے ہر شخص کو شمولیت کا پیغام دے رہے ہیں۔ عطا اللہ کرد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی بلوچستان کے رکن تھے، ہم جانیں بچانے کی بات کر رہے ہیں، پارٹی کے جشن میں سب کو مدعو کرتے ہیں۔ انیس قائم خانی نے کہا کہ متحدہ کے ایک ہزار سے زائد کارکن اور عہدیدار ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ سیف یار خان نے کہا کہ شہر پر مافیا کا قبضہ ہے جس کے سربراہ قائد ایم کیو ایم ہیں۔ ایم کیو ایم قائد کے ساتھ رہ کر صرف نقصان اٹھایا۔

مزیدخبریں