وزیراعظم نے جس کمشن کا اعلان کیا اس سے تحقیقات 7 ہزار برس میں مکمل ہوں گی: اسد عمر

Apr 24, 2016

اسلام آباد (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جس کمشن کا اعلان کیا اور جو ٹرمز آف ریفرنس دئیے ہیں پانامہ لیکس کی تحقیقات اگلے 7 ہزار سالوں میں مکمل ہوجائیں گی۔ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں تحریک انصاف کو زیادہ نشانہ بنایا ہے اور کمشن کے اختیارات بتانا بھول گئے، پرویز رشید کو کرسیاں گننے کا بڑا تجربہ ہے۔ ان کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ تحریک انصاف کے یوم تاسیس میں شرکت کریں، پرویز رشید اور انکے ساتھیوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہم ڈی چوک نہیں جائیں گے۔ وزیراعظم کہتے ہیں مجھے دھمکی دی گئی ہے، انکو کس نے دھمکی دی ہے، لگتا ہے کہ آرمی چیف نے اتنے بڑے افسروں کے خلاف کارروائی کی اور وزیراعظم صاحب سمجھ رہے ہیں کہ یہ مجھے بھی سگنل دیا گیا ہے، وزیراعظم نہیں چاہتے کہ احتساب ہو۔

مزیدخبریں