لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنس کے زیر اہتمام ©موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں’خوراک کی حفاظت کےلئے مضبوط فصل کی پیداوار‘کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ آف ایگرکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، سابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس ظفر عباس لک، ممبر صوبائی اسمبلی سردار وقاص حسن موکل، سائنسدان، ماہر تعلیم ، صنعتکار اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔