کراچی (نیوزرپورٹر) معروف صنعتکاراور سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک ہے،جہاں پر زمین کے اندر اور زمین کے اوپر اور پہاڑوں میں اتنا کچھ ہے جو کسی دوسرے ملک کے پاس نہیں ہے۔پاکستان میں مسائل نہیں بلکہ بیشمار وسائل ہیں ،سارے مسائل ہمارے اپنے پیداکردہ ہیں۔پاکستان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان ایک ایسا پورٹ تعمیر کررہاہے جس پر پوری دنیا کی توجہ مرکوز ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ملک کی ترقی کے لئے اپنامثبت اور کلیدی کردار اداکریں۔پاکستان کا مستقبل ہمارے طلبہ ہیں جن کے پاس ہر چیز نالج بیسڈ ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ ہذا کی سماعت گاہ میں منعقدہ ”اورل پریزنٹیشن کمپٹیشن فار ایم فل اسٹوڈنٹس“ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک ا نجینئرنگ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر، پروفیسر ڈاکٹر عقیل احمد،پروفیسر فصیح انصاری،پروفیسر مسعود قریشی ،پروفیسر ڈاکٹر کلیم رضاخان اور ڈاکٹر انتصاربرنی بھی موجود تھے۔جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک ا نجینئرنگ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر نے کہا کہ عصر حاضر مقابلے کا دور ہے جس میں تحقیق کو فروغ دیئے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے ۔ اورل پریزنٹیشن کمپٹیشن فار ایم فل اسٹوڈنٹس میں پہلی پوزیشن سیدہ عریشہ زیدی ،دوسری پوزیشن مریم امجد جبکہ تیسری پوزیشن صنوبر کفیل نے حاصل کی جن کو انعامات سے بھی نوازاگیا۔
پاکستان مسائل نہیں‘ وسائل سے مالا مال ہے‘سینیٹر عبدالحسیب
Apr 24, 2017