کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)17سال بعدکسی پاکستانی فاسٹ بولرکی بڑی کارکردگیپاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے جمیکا ٹیسٹ کے دوسرے روزگرنے والی دونوں وکٹیں حاصل کرکے 17 سالہ تاریخ بدل دی ہے جو اتنے طویل عرصے میں کیربیئن سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف اننگزمیں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے۔اْن سے قبل آخری بار یہ کارنامہ مئی2000ء میں وسیم اکرم نے سرانجام دیاتھا۔پاکستان کیخلاف آٹھویں شراکت کا ریکارڈٹوٹ گیا۔ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اور ڈاویندرابشو نے آٹھویں وکٹ پر 75رنزکی شراکت قائم کی جو آٹھویں وکٹ کیلئے کسی بھی ویسٹ انڈین جوڑی کی پاکستان کے خلاف سب سے بڑی شراکت ہے۔اس سے قبل کوئی بھی ویسٹ انڈین جوڑی پاکستان کیخلاف آٹھویں وکٹ پر 60رنز سے بڑی شراکت قائم نہیں کرسکی تھی۔جیسن ہولڈرنے ڈیرن سامی کا ریکارڈتوڑدیا۔ویسٹ انڈین کپتان جیسن ٹیلر نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 69 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مددسے 55*رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیل کر پاکستان کے خلاف آٹھویں یا نچلی پوزیشن پرسب سے بڑانفرادی اسکوربنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔جیسن ہولڈر نچلے نمبروں(آٹھ سے گیارہ)پرپاکستان کے خلاف ففٹی بنانے والے پہلے ویسٹ انڈین کپتان بھی بن گئے ہیں جنہوں نے بطورکپتان بڑی اننگزکاڈیرن سامی کا ریکارڈ توڑا ،سامی نے 2011ء میں اپنی قیادت میں 41رنزبنائے۔