کنگسٹن ٹیسٹ ،وکٹ خشک کرنے کیلئے کوئلے کا استعمال

کنگسٹن(آئی این پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹیسٹ کے موقع پر رات بھر شدید بارش ہونے کے بعد سبائنا پارک کی وکٹ کو خشک کرنے کیلئے روایتی طریقہ اپنایا گیا۔ منتظمین اور گراؤنڈ سٹاف نے ٹین کی چادر میں دہکتے ہوئے کوئلے رکھ کر پچ سے نمی دور کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر سابق پاکستانی فاسٹ بالر وقار یونس بھی گراؤنڈ میں صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن