کنگسٹن ٹیسٹ: میزبان ٹیم286 رنز پر محدود‘ عامر کی6 وکٹیں

Apr 24, 2017

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کنگسٹن ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ روسٹن چیز 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 6، یاسر شاہ 2، وہاب ریاض اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش کے باعث پہلا سیشن نہ ہوسکا تاہم دوسرے سیشن میں میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز سے دوبارہ شروع کی تودوندرا بشو 28 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز جوزیف بغیر کوئی رنز بنائے محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ گئے۔ میزبان ٹیم نے کپتان جیسن ہولڈر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 9 وکٹوں پر 278 رنز بنائے تھے کہ دوسرے سیشن کے دوران بارش دوبارہ شروع ہوئی ہوکر جس کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل ختم کرنا پڑا۔ پاکستان نے ہوم ٹیم کے 286 رنز کے جواب میں 36 ویں اوورز کے اختتام تک 2وکٹوں کے نقصان سے 59رنز اسکورکئے۔ اوپنر اظہر علی 2 چوکوں کی مدد سے 15 اورا حمد شہزاد 5 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بناکر آئوٹ ہوئے‘ بابراعظم 31 اور سابق کپتان یونس خان 4 رنز کے ساتھ کریز پرموجود تھے جوزف ا ورکپتان جیسن ہولڈر نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزیدخبریں