اسلام آباد(خصوصی نمائندہ + اے این این)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی، (ق)لیگ اور جماعت اسلامی میں کتنا دم خم ہے وہ2018ءکے الیکشن میں پتہ چل جائیگا، سیاسی رہنما جلوس نکالنے کے بجائے اپنے علاقے کے لوگوں کوکنڈے ہٹانے اور میٹر لگوانے کی ترغیب دیں،جن علاقوں میں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ ہی رہے گی،ایک ہفتے سے د س دن تک بجلی کی قلت رہی ، پچھلے دو تین روز سے صرف اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ انڈسٹری کیلئے زیرو لوڈشیڈنگ ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتجاج اورجلوس نکالنے کے بجائے سیاسی رہنمالوگوں کو بل ادا کرنے کی ترغیب دیںاور اپنے علاقے کے عوام کو کہیں کہ وہ کنڈے لگا کر بجلی چوری نہ کریں یہ قومی جرم ہے ، احتجاج کرنے والے لیڈر اپنے علاقوں میں لوگوں کے کنڈے ہٹواکر میٹر لگوائیں، عوام غلط ذرائع استعمال کر کے بجلی استعمال کرنے والوں کا ساتھ نہ دیں۔ا نہوں نے کہا کہ بجلی چوری نہیں ہوگی توہی ملک میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہترہوتی جائے گی جن علاقوں میں 70 فیصد سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے وہاں ہی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔سندھ بھر میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوئی ، اب صرف اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،پچھلے تین چار دن میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں صارفین باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں وہاں بجلی کی فراہمی مکمل ہے۔
خواجہ آصف
احتجاج کرنے والے لیڈر بجلی چوروں کے کنڈے ہٹوائیں‘خواجہ آصف
Apr 24, 2017