”گیٹ نوازشریف آپریشن“ ناکام ہوگیا‘ لاڈلے کے کہنے پر استعفیٰ کیوں دیں: مسلم لیگ (ن)

لاہور+ اسلام آباد (خبرنگار+ نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے قوم نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ مخالفین کا ”گیٹ نوازشریف آپریشن“ بُری طرح ناکام ہو گیا۔ عوامی طاقت کی باتیں کرنے والوں کو وقت آنے پر دکھائیں گے عوامی طاقت کیا ہوتی ہے۔ پیپلز پارٹی پہلے اپنا کچرا صاف کرے۔ عمران خان ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی باتیں کرتے رہے اور ایمپائر عمران خان سے ہاتھ کر گیا۔ انہوں نے کہا عمران خان پانامہ کا میچ ہار چکے۔ اب کم از کم سپورٹس مین سپرٹ کا ہی مظاہرہ کریں۔ عمران خان مٹھائیاں بھی کھا رہے ہیں اور جے آئی ٹی کو تسلیم بھی نہیں کر رہے۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟ انہوں نے کہا کہ ترچھی ٹوپی والا کھوٹا سکہ اب پیپلز پارٹی میں چلنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ زرداری صاحب کے جلسے میں شریک لوگوں کی تعداد سے زیادہ لوگ تو کسی بھی ولیمے کی تقریب میں ہوتے ہیں۔ این این آئی کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے عمران خان کی سیاست نہ صرف ملک و قوم بلکہ ان کی اپنی جماعت کےلئے بھی سودمند نہیں، سیاسی مستقبل تاریک ہوتا دیکھ کر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہو گیا ہے۔ نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں وہ انوکھے لاڈلے کے کہنے پر کیوں مستعفی ہوں۔ آئی این پی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے عمران خان نے پہلے دن مٹھائی کس بات کی کھائی تھی، خان صاحب نے پہلے دن مٹھائی کھائی، دوسرے دن کالی پٹی باندھی، تیسرے دن احتجاج کیا، اپوزیشن چار سال سے ایک ہی کام کر رہی ہے، یہ کس منہ سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں؟، صباح نیوز کے مطابق انہوں نے کہا وزیراعظم کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دینگے‘ اپوزیشن بدقسمت ہے جو گزشتہ چار سال سے رو رہی ہے۔
مسلم لیگ (ن)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...