”گو نواز گو“ تحریک کا مقابلہ ”نواز شریف حمایت“ تحریک سے کرینگے: مسلم لیگ ن سندھ

Apr 24, 2017

کراچی (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما¶ں نے کہا کہ نواز شریف کو مینڈیٹ سیاسی جماعتوں نے نہیں بلکہ عوام نے دیا ہے۔ کسی گو نواز گو تحریک کے دباﺅ میں آکر نواز شریف مستعفی نہیں ہوں گے۔ آصف علی زرداری اور عمران خان تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ ان کو مشورہ یہ ہے کہ زرداری صاحب سندھ اور خان صاحب خیبر پی کے کی حکومت پر توجہ دیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کریں۔ گو نواز گو تحریک کا مقابلہ نواز شریف حمایت تحریک سے کیا جائے گا۔ پوری قوم کی مجبوری ہے نواز شریف کا وزیراعظم رہنا ضروری ہے۔ نواز شریف کے حق میں پورے ملک میں یکجہتی ریلیاں اور جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے تحت وزیراعظم نواز شریف حمایت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بابو سرفراز خان جتوئی، سیکریٹری جنرل سینیٹر نہال ہاشمی، سینیٹر سلیم ضیائ، منور رضا، خواجہ طارق نذیر اور دیگر رہنما¶ں نے کیا۔ نواز شریف حمایت ریلی مسلم لیگ ہاﺅس کارساز سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بابو سرفراز خان جتوئی، سینیٹر نہال ہاشمی، سینیٹر سلیم ضیاءاور دیگر رہنما¶ں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں میں کہیں یہ ذکر نہیں ہے کہ نواز شریف مستعفی ہوں۔ نواز شریف کو وزیراعظم 2013ءکے انتخابات میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے۔ ہمیں ملزم کہنے والے یہ بتائیں کہ ایان علی اور دیگر چوروں کی پشت پناہی کون کررہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ عوام آج بھی پانی، بجلی اور دیگر بنیادی مسائل کا شکار ہےں۔ پیپلز پارٹی جواب دے کہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جو انہوں نے شروع کئے ہیں ان کا وجود کہاں ہے۔ پیپلز پارٹی ایک سازش کے تحت صوبے کو تباہ کر دیا ہے۔ ان رہنماﺅں نے واضح کیا کہ اگر وزیراعظم کی رہائش گاہ یا اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا تو پھر گو نواز گو تحریک چلانے والے رہنما¶ں کے گھروں کا گھیرا¶ کیا جائے گا اور ان کے گھروں کے باہر احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن سندھ

مزیدخبریں