پنجاب یونیورسٹی : جمعیت کے ناظم پر قاتلانہ حملہ ، طلباءکا مظاہرہ ، ٹریفک بلاک

Apr 24, 2017

لاہور (نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی مےں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اسامہ اعجاز پرمبےنہ طور پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جبکہ اسامہ اعجاز فائرنگ کی زد مےں آنے سے محفوظ رہا ہے۔ بتاےاجاتا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی مےں اےک طلبہ تنظیم کے ناظم اسامہ اعجاز پرہا سٹل نمبر ایک کے قریب مبےنہ طور پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ہے ۔ واقعہ میں اسامہ فائرنگ سے محفوظ رہا۔ اسامہ پر دو فائر کیے گئے اور ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے معاملہ مشکوک قرار دے دیا ہے۔ پولےس کو جائے وقوعہ سے دو خول ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ طلباءتنظیموں کی آپسی لڑائی لگتی ہے۔ مکمل تحقیقات کے بعد مقدمہ درج ہوگا۔ علاوہ ازےں پولیس کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر اسلامی جمعےت طلبہ نے بھےکھے والا موڑ بلاک کر کے شدےد احتجاج اور نعرے بازی کی ہے۔احتجاج سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوںکی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مزیدخبریں