تہران (اے پی پی) ایران میں جدید ترین کروز میزائل نصر ایرانی بحریہ کے حوالے کردیا گیا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدید ترین کروز میزائل نصر کو بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب میں وزیر دفاع حسین دھقان اور بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی بھی موجود تھے۔
زیر دفاع حسین دھقان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصر میزائل کی بحریہ میں شمولیت سے ملک کی دفاعی صلاحیتوںمیں زبردست اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نصر میزائل سے ساحل سمندر سے سمندر کی سطح پر موجود تمام اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
کروز میزائل