مشیل اوباما کی چوری شدہ تصویر نے 1200 ڈالر کمالیے

Apr 24, 2017

شکاگو(آئی این پی ) سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما کی چوری شدہ ایک تصویر نے1200 ڈالر کمالیے۔ ریاست الینوائے کے ایک آرٹسٹ کی جانب سے چندے کے لیے پیش کردہ سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما کی چوری شدہ ایک تصویر نے متنازع بننے کے باوجود 1200 ڈالر کا چندہ حاصل کرلیا۔شکاگو کے آرتسٹ کرس ڈیونس نے سابق خاتون اول کی تصویربنانے کا دعوی کرتے ہوئے اس تصویر کو ایک چندہ مہم کے لیے پیش کیا، اس مہم کے دوران آرٹسٹ نے دیگر کئی لوگوں کی تصاویر بھی بنائیں۔مشیل اوباما کی اس تصویر میں ان کی رنگت کو قدرے گورا اور مصری اور افریقی طرز کے لباس میں دکھایا گیا ہے۔

مزیدخبریں