لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 120حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلہ کے بعد وزیراعظم اپنے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے۔ ان کا عہدے پر برقرار رہنا ملکی مفاد میں نہیں۔ پہلے ہی ان کی وجہ سے ملک کی بڑی جگ ہنسائی ہو چکی۔ انہیں چاہئے وہ خود ہی مستعفی ہو جائیں اور اپنے آپکو وزیراعظم کے عہدے سے الگ کرکے جے آئی ٹی کے سامنے ملزم کی طرح پیش ہو کر اپنی بے گناہی کو ثابت کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے پانامہ لیکس میں پاکستان کے وزیراعظم اور ان کے بچوں کا نام آیا ہے تب سے ہی بیرون ملک لوگوں نے پاکستانیوں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع کردیا۔ (ن) لیگ کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ سمجھ نہیں آ رہی ان کے کارکن کس خوشی میں مٹھائی بانٹ رہے ہیں؟
وزیراعظم مستعفی ہو کر جے آئی ٹی کے سامنے بیگناہی ثابت کریں: زبیر کاردار
Apr 24, 2017