وزیراعظم محمد نوازشریف کے زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں بجلی کے پیداواری منصوبوں اور لوڈشیڈنگ سے متعلق امورپرغور کیا گیا۔پیر کو اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بجلی کے پیداواری منصوبوں اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق امورپرغور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخاتمے کی ہدایت پرعملدرآمد سے متعلق حکام نے بریفنگ بھی دی گئی۔