”خفیہ ہاتھ“

مکرمی! نوازشریف کی عمر بھرکی نااہلی سے لیکر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے چناو¿ تک کے سیاسی منظر نامے پر اگر نگاہ دوڑائی جائے تو صاف پتہ چلتا ہے کہ کچھ نادیدہ قوتیں اور خفیہ ہاتھ شریف خاندان کو پیہم نشانے پر لیے ہوئے ہیں جن کا مقصد شریف خاندان کو سیاست سے آو¿ٹ کرنا اور اُن پر عرصہ حیات تنگ کرنا ہے۔ کونسی مورت کو کونسے کارنس پر سجانا اور کس دوا کو زائد المیعاد قرار دیتے ہوئے کوڑے کی نذر کرنا ان قوتوں کے بائی ہاتھ کا کمال ہے سیاست کی چوپالوں میں ان خفیہ طاقتوں کی کہانیاں زبان زدعام ہیں جبکہ دوسری جانب سیاست پر گہری نظر رکھنے والے اہل فکر و دانش کا یہ بھی کہنا ہے کہ شریف خاندان اپنی مالی بے ضابطگیوں، بد اعمالیوں اور خطا کاریوں کی سزا بھگت رہا ہے اور بپھری ہوئی رعونت مکافات عمل کے گرد اب میں غوطے کھا رہی ہے خدا کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے اور سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔شریف خاندان کے خلاف ہونے والی اس گھناو¿نی سازش کو خواہ کوئی بھی رنگ دیا جائے کوئی بھی جواز نہیں کیا جائے حقیقت اس قدر ہے کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے پرزور تحریک چلانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ سپریم کورٹ اور ما تحت عدالتیں جو سلوک روا رکھے ہوئے ہیں اس سے جانبداری کی جھلک واضح دکھائی دیتی ہے ورنہ کسی کا دل کرتا ہے کہ اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ روزانہ پیشیاں بھگتے خود نوازشریف کا اپنا مو¿قف بھی بڑا واضح ہے کہ اُنہیں بند گلی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ہونا تو یہ چاہئے جو بھی فیصلہ کیا جائے میرٹ پر کیا جائے اور اُن نادیدہ قوتوں اور خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کیا جائے جو پردے کے پیچھے سے ڈوریاں ہلاتے اور پورے سسٹم کو ہائی جیک کرنے کے درپے ہیں۔ (کامران نعیم صدیقی (لاہور) 0321-4583855)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...