دوحہ(خصوصی رپورٹر)سٹی اسکیپ قطر کے زیر اہتمام چار روزہ بین الاقوامی پراپرٹی ایکسپو کے دوسرے روز بھی عوام کی بڑی تعداد نے ایکسپوسینٹر کا دورہ کیا۔ خصوصا نوائے وقت میڈیا گروپ کے زیر اہتمام پاکستانی پویلین پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ ایکسپو میں پاکستان کی ایک درجن سے زائد معروف پراپرٹی ڈیلرز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں اور پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، اسلام آباد اور دیگر شہروں کی جدیدکالونیوں، فارم ہاﺅسز، فلیٹس و دیگر جائیدادیں فروخت کے لئے پیش کی جارہی ہیں جن میںپاکستانی کمیونٹی خصوصی دلچسپی کا اظہار کررہی ہے۔ عوام کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بعض اسٹالز پر معاہدے کے فارم ختم ہوگئے ہیں جن کا ہنگامی بنیادوں پر انتظام کرنا پڑا۔
عالمی ایکسپو