رومانیہ میں پاک بحریہ کیلئے جدید آف شور پٹرول ویسل ون کی تیاری کا آغاز

لاہور (خبر نگار) پاک بحریہ کے لیے بنائی جانے والی آف شور پٹرول ویسل 1- (Offshore Patrol Vessel -I) کی تیاری کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں جہاز سازی کی روایتی افتتاحی تقریب کیل لے انگ (Keel Laying) رومانیہ کے شہر گلاٹی میں واقع ڈامن شپ یارڈ میں ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (پراجیکٹس) ریئر ایڈمرل فرخ احمد تھے۔ پاک بحریہ کے لیے دو آف شور پٹرول ویسل کی تیاری کا معاہدہ وزارتِ دفاعی پیداوار اور ڈامن شپ یارڈ کے درمیان جون 2017میں طے پا یا۔ آف شور پٹرول ویسل درمیانے سائز اور وزن کے جہاز ہیں جو جدید ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے بھرپور صلاحیتوں کے حامل جہاز ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے مہمان خصوصی ریئر ایڈمرل فرخ احمد نے پاک بحریہ کے لیے آف شور پٹرول ویسل کے منصوبے اور جہاز سازی، سازوسامان کی تنصیب اور کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جہازوں کی بروقت حوالگی کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں ڈامن، گورِن چم اور گلاٹی شپ یارڈز کی اعلیٰ انتظامیہ کے علاوہ پاکستان کے وزارت دفاع اور نیول ہیڈ کوارٹرز کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن