اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سری لنکا کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانایاکے نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور باہمی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی امن دونوں ممالک کے مطمع نظر ہے۔ سری لنکا کی فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگی میں پاکستانی فوج اور عوام کی بے پناہ قربانیوں کو سراہا۔