مواندے (اے ایف پی) افریقی ملک انگولا میں کرپشن مکاؤ مہم جاری ہے۔ اس سلسلہ میں صدر بو آؤلارینسو نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل گیرالڈونندا کو برطرف کر دیا ہے۔ 50 ارب ڈالر کی بدعنوانی کی انکوائری کے بعد اٹارنی جنرل نے ان کا نام کرپٹ افراد کی لسٹ میں دیا تھا۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں سوسا سانتوس کو فوج کا نیا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس، متعدد حکومتی عہدیداروں اور سرکاری کمپنیوں کے عہدیداروں کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔