قومی جذبات واحساسات کی عکاسی کیلئے فنون لطیفہ کی اہمیت مسلمہ ہے: گلناز ابراہیم

Apr 24, 2018

لاہور(لیڈی رپورٹر)گلبرگ کالج برائے خواتین کی پرنسپل گلناز ابراہیم نے کہاہے کہ انسانی جذبات واحساسات کی عکاسی کیلئے فنون لطیفہ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، طالبات کی تخلیقی صلاحیتوںکے اظہار کیلئے فنون لطیفہ بہترین پلیٹ فار م ہیں۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار طالبات کے تھیسس ڈسپلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکیا۔ممتاز کارٹونسٹ شوکت محمود میکسم تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹرثمینہ ظہیر، پروفیسر سروش طارق، ڈاکٹرکنول خالد ، ڈاکٹرشازیہ مختاراور سعدیہ قطب ودیگر موجود تھیں۔

مزیدخبریں