ایس ای سی پی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میںمفاہمی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے مابین سرمایہ کاری سے آگہی اور طالب علموں میں مالیاتی خواندگی اور مالی منصوبہ بندی کا شعوراجاگر کرنے کے لئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دست خط کئے گئے۔ باہمی تعاون کی یاداشت پر ایس ای سی پی کے کمشنر شوذب علی اور اسلامک یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش نے دستخط کئے۔ سرمایہ کاروں میں آگہی اور مالی خواندگی کے فروغ کے لئے ایس ای سی پی کے جمع پونچی پروگرام کے تحت کامیابی سے آگہی مہم چلا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام پاکستان سے اب تک چونتیس یونیورسٹیاں اور پروفیشنل تعلیم کے اداریاس مہم کا حصہ بن چکے ہیں۔ اس مفاہمتی یاداشت کے تحت طلبہ میں آگہی کے لئے اسلامک یونی ورسٹی میں مالیاتی خواندگی پر ورکشاپ، سیمینار اور کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کے کمشنر شوذب علی نے مالیاتی خواندگی کے لئے اسلامک یونیورسٹی کے تعاون کو سراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مالیاتی شعبے کا مستقبل کپیٹل مارکیٹ سے وابستہ ہے اور اس میں بڑھوتی کی بہت گنجائش موجود ہے اور خاص طور پر اسلامی مالیاتی انڈسٹری کے لئے نئی نئی مصنوعات متعارف کروائی جا سکتی ہیں۔ اسلامک یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش نے طالب علموں میں مالیاتی خواندگی پیدا کرنے کے لئے ایس ای سی پی کی کاوشوں کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن