راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عطائیوں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا لیکن محکمہ صحت کے حکام ہومیوپیتھک طریقہ علاج کے خاتمہ کیلئے سرگرداں ہوگیاجس پر چیف جسٹس آف پاکستان فوری نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسرڈاکٹرعشرت نعیم بھٹی نے گذشتہ روز راولپنڈی میں ہومیوڈاکٹروں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہناتھاکہ عطائیت سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات ایک احسن اقدام ہے جس پر عملدرآمد کی بجائے پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن اورمحکمہ صحت کوالیفائیڈہومیو پیتھک ڈاکٹروں کو بھی ہراساں کرنے میں مصروف ہوگیا، بلاوجہ ہومیوپیتھک کلینکس سربمہر کیے جارہے ہیں، حضرومیں سینئر ہومیوپیتھک ڈاکٹرپاشا کا کلینک بلاوجہ سربمہر کردیاگیا۔